Tuesday, April 23, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج متحدہ عرب امارات کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہونگے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج متحدہ عرب امارات کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہونگے
April 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے شاہ محمود قریشی اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ، پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات، مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق، اماراتی قیادت کیساتھ تجارتی، سرمایہ کاری، پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پر گفتگو کریں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، شاہ محمود علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔