Wednesday, April 24, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ کریں گے
August 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اور انٹونیو گوتیرس میں رابطہ شام 5 بجے ہو گا۔ وزیر خارجہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل دورہ فرانس پر ہیں۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ناروے اور ڈنمارک کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطے ہوئے تھے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدامات اور مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا تھا ۔ شاہ محمود قریشی نے ناروے کی وزیر خارجہ اینے میری اریکسون سوریدے کو بتایا تھا کہ بھارت نے پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔ نارویجن وزیر خارجہ نے صورتحال پر اظہارتشویش کیا اور کہا تھا فریقین کی آمادگی پر مصالحانہ کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر خارجہ نے ڈینش ہم منصب جیب کوفوڈ کو بھی مقبوضہ وادی کی مخدوش صورتحال بارے آگاہی دی تھی ۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے  تمام تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔