Friday, April 19, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
September 26, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر معظم احمد خان اور سفارت خانے کے سینئر افسروں نے استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنی برطانوی ہم منصب لز ٹرس سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاک برطانیہ تعلقات ، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے التوا اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔

اس ماہ کےآغاز میں، سابق سیکرٹری خارجہ ڈومینک رااب نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر مشاورت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان قریبی مشاورت اور تعاون کے عمل کو آگے لے جائے گا۔