Monday, May 13, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود دورہ ایران پر روانہ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوگی

وزیر خارجہ شاہ محمود دورہ ایران پر روانہ، ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوگی
January 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) خطے میں کشیدگی کم کرانے کا مشن لیے وزیرخارجہ شاہ محمود ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے، دورے کے دوران ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ شاہ محمود قریشی ایران اور امریکا تنازع سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیں گے، وزیر خارجہ کل سعودی عرب بھی جائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔