Friday, May 17, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود اپنے پہلے غیرملکی دورے پر کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود اپنے پہلے غیرملکی دورے پر کابل پہنچ گئے
September 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کابل پہنچ گئے۔ افغان وزارت خارجہ میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ کابل کے دورے کے موقع پر افغان حکام سے خطے میں دہشت گردی اور افغان مسئلے کے حل پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی افغانستان کے سی ای او عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیر خارجہ کی افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ افغان وزیر خارجہ دسمبر 2015 میں آخری مرتبہ پاکستان آئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جلال آباد کونسل خانے کی بندش کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔