Thursday, May 9, 2024

وزیر خارجہ سے وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ سے وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
January 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ سے کینیا کے وزیر برائے مشرقی افریقہ کمیونٹی عدن محمد اور وزیر مواصلات جیمز ونینا مشاریہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کینیا کے شہر نیروبی میں موجود ہیں۔ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر شاہ  محمود نے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر نے ملاقات کی ۔ اقوام متحدہ ہیبیٹیٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ میمونہ بنت محمد شریف نے بھی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں کامیابی سے جاری یو این ہیبٹیٹ کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے رہنماوں کو دورہ  پاکستان کی دعوت  دی ۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام(UNEP) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ انگر اینڈرسن  اور  کینیا  کے وزیر  برائے صنعت و تجارت پیٹر گیٹرو مونیا نے بھی ملاقاتیں  کی ۔