Sunday, September 8, 2024

وزیر خارجہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

وزیر خارجہ سے چین کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
December 10, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےچین کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور  سمیت علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ون اان ون ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کاوشوں پراتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان، چین وزارتی سٹریٹیجک مذاکرات پر اطمینان کا اظہار  کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔سی پیک منصوبوں کے معاشرتی اور اقتصادی پہلوؤں پر کلیدی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سی پیک کے تحت ’’ خصوصی اقتصادی زونز‘‘ کی جلد تعمیر ناگزیر ہے۔ چینی نائب وزیرخارجہ نے بتایا کہ چینی صدر کے ویژن کے مطابق پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان اور چین کا خطے کو درپیش مسائل کے حل اور دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کیلئے  مشترکہ کاوشوں پر اتفاق بھی کیا۔