Friday, April 26, 2024

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر ژاؤ جنگ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر ژاؤ جنگ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
April 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات، کورونا وبا کیخلاف اقدامات، سی پیک پر گفتگو ہوئی ، وزیر خارجہ نے جی 20 اجلاس میں قرضوں کی موخر ادائیگی معاملہ پر چین کے تعاون کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  چین کی کورونا وباء کے خلاف اخلاقی اور مالی مدد پر شکر گزار ہیں ۔ وزیر خارجہ نے چین کے سفیر سے  طبی ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے پر بھی اظہار تشکر کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے کہا کہ  چین کورونا وباء سے مقابلے کے لئے پاکستانی استعداد بڑھانے میں مدد دیتا رہے گا ، ، دونوں ممالک  آہنی بھائی ، باہمی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے ۔