Friday, May 17, 2024

وزیر خارجہ سے چیئرمین یورپی یونین پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن کی ملاقات

وزیر خارجہ سے چیئرمین یورپی یونین پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن کی ملاقات
October 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چیئرمین یورپی یونین پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن چودھری پرویز اقبال لوسر نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں  چودھری پرویزاقبال لوسر نے شاہ محمود قریشی کو کشمیر مسئلہ  اجاگر کرنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور اُن کی مشکلات کے حوالے سے رائے عامہ کو اجا گر کرنے کیلئے اپنی تنظیم کی کوششوں سے آ گاہ کیا۔

ملاقات  کے دوران چودھری پرویز اقبال لوسر نے وزیر خارجہ کو جرمنی اوردیگریورپی ممالک کے دورے کی دعوت دی ۔ شاہ محمودقریشی نے پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی کاوشوں کی تعریف کی۔