Friday, May 10, 2024

وزیر خارجہ سیکرٹری خارجہ سمیت اعلیٰ حکام کیساتھ آج چین کے دورے پر روانہ ہونگے

وزیر خارجہ سیکرٹری خارجہ سمیت اعلیٰ حکام کیساتھ آج چین کے دورے پر روانہ ہونگے
August 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر آج بیجنگ روانہ ہو رہے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلیٰ حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ بیجنگ میں چین کی اعلیٰ قیادت، ہم منصب وانگ ژی سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح پر اسٹریٹجک مذاکرات بھی ہوں گے۔