Thursday, April 18, 2024

وزیر خارجہ دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے پر واشنگٹن پہنچ گئے

وزیر خارجہ دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے پر واشنگٹن پہنچ گئے
January 16, 2020
واشنگٹن ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے پر نیو یارک سے واشنگٹن پہنچ گئے جہاں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے  ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  واشنگٹن میں  امریکی ہم منصب ، مشیر قومی سلامتی   امور اور دیگر حکام سے ملیں گے ، کیپیٹل ہل میں ارکان امریکی کانگریس و سینیٹ اور پاکستان  کاکس سے بھی ملاقاتیں  کریں گے ۔ اس  وزیر خارجہ کی میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں ۔ وزیرخارجہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال پر پاکستانی نکتہ نظر پیش کریں گے۔