Sunday, April 28, 2024

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک کورونا کو شکست دینے میں کامیاب
June 2, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے، ترجمان کےمطابق ڈاکٹر اختر ملک کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی۔

لاہور:وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ، وزیر توانائی کرونا کو مات دیکر صحت  یاب ہو گئے جس پر اختر ملک نے کہا کہ لوگوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکر گزار ہوں، اللہ تعالی نے کرم کیا، صحت یاب ہو گیا ہوں ۔

اختر ملک کا مزید کہنا تھا کہ عوام وائرس کو سنجیدہ لیں ، احتیاط یقینی بنائیں۔