Friday, April 19, 2024

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت  بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہو گی
August 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح پر وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آجہو گی۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔