Tuesday, May 21, 2024

وزیر بلدیات سندھ کی کھلی کچہری ، عوام نے شکایات کے انبار لگادیے

وزیر بلدیات سندھ کی کھلی کچہری ، عوام نے شکایات کے انبار لگادیے
January 4, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ،  کراچی سچل گوٹھ میں لگنے والی کھلی کچہری میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی آمد ہوئی ، شہریوں نے مسائل و شکایتوں کے انبار لگا دئیے ۔ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اورہر گذرتے دن کے ساتھ بڑھتے مسائل  کا سامنے کرنے والے کراچی سچل گوٹھ  کے مکین وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر لگنے والی کھلی کچہری میں صوبائی ناصر حسین شاہ کے سامنے پھٹ پڑے  ،شکایتوں کے انبار لگادئیے۔ دھمیے مزاج کے حامل وزیر بلدیات سندھ  نے شہریوں سے مسائل پوچھے ، ان سے معذرت کی اور تمام مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔کھلی کچہری میں اچانک اسلم نامی جیالا نمودار ہوا اور پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی جسے لوگوں نے ناکام بنادیا ، جیالے  کا کہنا تھا چائنہ کٹنگ والے ہمارے گوٹھ کو گرانا چاہتے ہیں، گوٹھ میں کوئی بھی سہولت میسر نہیں ۔ کھلی کچہری میں میونسپل کمشنر، ڈسٹرکٹ چئیرمین سمیت دیگر اداروں کے اعلی حکام بھی شریک تھے ۔