Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت
September 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لا کر تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے۔ حوالات میں بند ملزموں سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سابق حکومتوں نے پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت پولیس نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا پولیس کے اندر کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کی رتی بھر گنجائش نہیں۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹارلرنس پالیسی اپنائی ہے۔ موجودہ خامیوں کو درست کر کے عوام دوست پولیس نظام لائیں گے۔