Friday, April 26, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی والدین سے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی  والدین سے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی اپیل
November 29, 2020

پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ خصوصی مہم کل 30 نومبر سے شروع ہو گی،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبہ بھر میں انسداد پولیو کی مؤثر ترین مہم چلانے کی ہدایت دے دی ۔ انہوں نے کہا انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعامات سے نوزا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تنبیہ کی کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے،کورونا کی اس لہر میں غیر روایتی علامتیں سامنے آرہی ہیں،اس سے بچنے کیلئے احتیاط بے حد ضروری ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن یہ عوام کی زندگیوں سے کھلینے سے باز رہیں۔

اپوزیشن نے پہلے کرپشن کا وائرس پھیلایا اور اب کورونا پھیلارہے ہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

عثمان بزدار نے سکھ برادری کوباباگرونانک دیو جی کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں جی آیاں نو کہا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اسلامی تعلیمات کے مطابق مذہبی رواداری پر یقین رکھتی ہے ۔

کرتار پور رہداری کا قیام پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔