Saturday, April 20, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر اور عوام کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر اور عوام کو مبارکباد
October 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر عوام اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو  مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے مابین باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجود ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر  ترک صدر و عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان لازوال تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہر گزرتے لمحے پاکستان اور ترکی کی دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اسلامی برادر ممالک  کے عوام محبت ، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ، ترکی نے اپنے قائد رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز قیادت میں بے پناہ ترقی کی ہے، زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی قدرتی آفت، ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ترکی کی حکومت اور عوام نے عالمی سطح پر پاکستان کے ہر موقف کی بھرپور تائید کی  ، مسئلہ کشمیر پر ترکی کی حمایت پر مشکور  ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے، پاکستان کے عوام اپنے برادر ملک ترکی کی بے مثال ترقی پر فخر کرتے ہیں۔