Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
June 6, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  صوبے میں ماسک پہننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا ، کہا کہ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے ،پبلک مقامات، مارکیٹوں اور پارکوں میں ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کرایا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اسپتالوں میں خالی بیڈ اور وینٹی لیٹر موجود ہیں ،مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کیلئے ای سسٹم اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹائم شیڈولنگ نظام کا افتتاح کر دیا اب شہری گھربیٹھے لائسنس کے حصول کیلئے وقت اور تاریخ حاصل کرسکیں گئے
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی پروموشن اور دیگر مسائل جلدحل کئے جائیں گے