Friday, April 19, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی شہر کا دورہ ، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی شجرکاری مہم میں شرکت

وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی شہر کا دورہ ، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی شجرکاری مہم میں شرکت
July 23, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار نے راولپنڈی شہر کا دورہ کیا۔ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی شجرکاری مہم میں بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی میں مصروفیات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کا استقبال کیا۔ وزیر اعلی نے نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لئے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کو انہیں مریڑھ چوک کے قریب ریالٹو پارک میں بریفنگ دی گئی۔ عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ نالہ لئی اور ایکسپریس وے کے پراجیکٹ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مجموعی طور پر 85 ارب روپے لاگت آئے گی۔ نالہ لئی روڈ وے پر چار انٹر چینج بنائے جائیں گے۔ بارش کے پانی کو سیوریج واٹر سے الگ کرنے کے لئے خصوصی پلانٹ لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی کیلئے پولیس آن لائن ایپ کا افتتاح بھی کر دیا۔ پولیس آن لائن ایپ کے ذریعے راولپنڈی میں ٹریفک، امن وامان کی صورتحال کی آگاہی بھی حاصل کی جا سکے گی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے کمشنر آفس راولپنڈی میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد نے ملاقات کی۔ انصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کو اور اسپتالوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل سے آگاہ کیا۔