Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کا داتا دربار کے قریب دھماکے کی جگہ کا دورہ ‏

وزیر اعلیٰ پنجاب کا داتا دربار کے قریب دھماکے کی جگہ کا دورہ ‏
May 8, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار  عثمان بزدار نے داتا دربار کے قریب  دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ، اس موقع پرماہرین نے وزیراعلیٰ کودھماکے کی نوعیت کے بارے میں بتایا،انہیں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ میڈیاسے بات چیت میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدورنے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا ،10 افراد شہید

گورنرپنجاب چودھری محمدسرورنے میواسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ،میڈیا سے بات چیت میں گورنرپنجاب چودھری محمدسرورکاکہناتھا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناکردم لیں گے۔ دھماکے کے بعد صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد میواسپتال میں موجود رہیں اور اپنی نگرانی میں زخمیوں کاعلاج کرایا۔ میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹریاسمین راشد کاکہناتھا کہ دھماکے میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد شہیدہوئے۔ حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے داتادربارکے باہر خودکش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔