Friday, May 3, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبائی محکموں کے اچانک دورے ، غیر حاضری پر عملے پر برہم

وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبائی محکموں کے اچانک دورے ، غیر حاضری پر عملے پر برہم
February 10, 2020
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکموں کے اچانک دورے کئے ، محکمہ داخلہ میں  افسران اور عملہ غائب پایا ،  سیکرٹری ایکسائز اور ڈپٹی سیکرٹری بھی دفتر نہ پہنچے، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر افسران بھی غیرحاضر تھا ، جس وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے اظہاربرہمی کیا اور غیرحاضر افسران کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا، کہا جب افسران نہیں آئیں گے تو عملہ کیسے موجود ہوگا وزیراعلیٰ نے سندھ سیکریٹریٹ کا طوفانی دورہ  کیا  اور مختلف دفاتر میں اچانک چھاپے بھی مارے ، جہاں افسران اور عملے کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا ۔مراد علی شاہ نے سیکرٹری بلدیات روشن شیخ کے بارے میں بتایا کہ وہ چیف سیکریٹری کے پاس اجلاس میں ہیں جبکہ وہاں کوئی اجلاس ہی نہیں تھا ، جس پر وزیراعلی نے جھوٹ کو ناقابل برداشت قرار دیا ۔ وزیراعلی سندھ وزیر یکسائز، سیکریٹریز اور دیگر افسران کی عدم موجودگی پر بھی غصے کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ میں انسداد پولوی مہم اک افتتاح بلدیہ ٹاؤن میں بچے کو قطرے پلاکر کیا،مراد علی شاہ نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے ۔ [caption id="attachment_266345" align="alignnone" width="500"]   وزیر اعلیٰ سندھ  غیر حاضری ‏  کراچی ‏  ‏92 نیوز  وزیر اعلیٰ سندھ ‏  سید مراد علی شاہ ‏  سیکرٹری ایکسائز ‏  ڈپٹی سیکرٹری ‏ وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبائی محکموں کے اچانک دورے ، غیر حاضری پر عملے پر برہم ‏[/caption] میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا گورنر سندھ سے ملاقات ہوتی رہتی ہے  جبکہ آئی جی کی تبدیلی کا  فیصلہ کابینہ نے کیا تھا ۔ وزیراعظم نے آئی جی کو تبدیل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔