Thursday, April 18, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کی کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل

وزیر اعلیٰ سندھ کی کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل
March 30, 2020

کراچی ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا ایمرجنسی فنڈ کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل  کر دی ، اپنے  ویڈیوپیغام میں کہاسندھ حکومت نے 3ارب روپے سے کورونا وائرس فنڈ قائم کردیا  ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا  قائم کردہ فنڈ کہ  بڑے آئسولیشن کے قیام کیلئے استعمال کیا جائے گا، روزانہ اجرت والوں کیلئے راشن بھی اسی فنڈ سے دیا جائیگا ، دنیا بھر میں پاکستانی سندھ بینک کے اکاؤنٹ نمبر 03015594456100 میں رقوم جمع کرائیں ۔

ادھر وزیر اعظم  نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کر دیا ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان میں  اکاؤنٹ ہوگا ، پرسوں سے اس اکاؤنٹ میں جو بھی پیسہ ڈالے گا  اس سے کسی قسم کے سوالات نہیں پوچھے جائیں گے ،  اگر آپ وہ پیسہ ٹیکس میں ڈکلیئر کریں گے تو آپ کو ٹیکس میں چھوٹ ملے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان پیسوں سے ہم بیروزگار لوگوں کیلئے  ماہانہ فنڈ  دیں گے ، اس سے لوگوں کو پیسہ پہنچائیں گے ، اگر کورونا کی  وباء لمبی چلی تو  ظاہر ہے ہمیں پیسے  چاہئے ہوں گے ۔