Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کی عمران اسماعیل سے ملاقات، صوبے کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ سندھ کی عمران اسماعیل سے ملاقات، صوبے کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنے پر اتفاق
January 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی گورنر ہاؤس جا کر عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے کے مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے گیس بحران پر گورنر عمران اسماعیل کو تشویش سے آگاہ کیا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا وفاقی حکومت پانی کی تقسیم کے معاہدے پر عمل نہیں کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزراء کے متنازع بیانات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ مالی اور انتظامی وسائل ملیں گے تو مسائل نہیں ہوں گے۔ دونوں رہنماوں نے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔