Friday, April 26, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز

وزیر اعلیٰ سندھ کی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز
March 31, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کا زور توڑنے کیلئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے  کہا کہ یہ وبا بہت خطرناک ہے،مجھے کورونا ہوا ہے،میں نے کل بھی اپنا ٹیسٹ کرایا، ہم بہت بڑے بحران میں جاسکتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  دنیا نے ویکسین لگادی ہیں،یہاں تو آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے، ہم وقت پر ویکسین نہیں لگا سکے،2ہفتے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے، اسمارٹ لاک ڈاؤن،مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا۔