Saturday, April 27, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، کچرے کی موجودگی پر برہمی کا اظہار

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، کچرے کی موجودگی پر برہمی کا اظہار
October 13, 2019
 کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ چھٹی کے دن کراچی کےدورے پر نکل  پڑے۔ عبداللہ ہارون روڈ اور بھٹائی کالونی کا معائنہ کیا جہاں کچرے کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سب سے پہلے عبداللہ ہارون روڈ کا معائنہ کیا، کچرا نظر آیا تو برہمی کا اظہار کیا۔ صدر موبائل مارکیٹ سے گزرے تو وہاں بھی سڑک پر کچرے کے ڈھیر دیکھائی دئے۔ اگلا پڑاو کورنگی کازوے پر کیا جہاں صفائی کا جائزہ لیا اور نیم کا پودا لگایا۔  وزیر اعلیٰ سندھ ، کراچی ، علاقوں ، دورہ، کچرے ، موجودگی ، برہمی ، اظہار  ، چھٹی ، مراد علی شاہ مراد علی شاہ کورنگی اللہ والا سوسائٹی پہنچے تو مکینوں نے کچرے سے متعلق شکایتوں کے ڈھیر لگا دئے۔ مکینوں نے بتایا کہ کئی راستے کچروں کی وجہ سے بند ہیں۔ وزیر اعلی سندھ بھٹائی کالونی پہنچے تو وہاں بھی جگہ جگہ کچرا نظر آیا۔ شہر میں کچرا ہی کچرا دیکھ کر مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کیا۔ کمشنر کراچی کو ڈس بن رکھنے اور کچرا کنڈیاں بنانے کی ہدایت کی۔ شہریوں سے بھی اپیل کی کہ کچرا صرف کچرا کنڈیوں میں ہی ڈالیں۔ وزیر اعلی سندھ کورنگی کراسنگ پہنچے تو فروٹ اور ٹھیلے والوں سے ملے اور کچرا سڑک پر نہ پھینکنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی سندھ نے زمان ٹاون میں نالے کا معائنہ کیا۔ نالہ چوک ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ مراد علی شاہ کا قافلہ ملیر بکرا پڑی پہنچا جہاں زیر تعمیر عمارت کا کنسٹریکشن مٹیریل سڑک پر دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کچھ افسران کو فارغ کروں پھر آپ کو سمجھ آئے گی۔ وزیراعلی سندھ  نے ملیر مرغی خانہ اسٹاپ ، شیرپائو کالونی کا بھی دورہ کیا۔