Friday, April 26, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف شہروں کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف شہروں کا دورہ
July 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  چھٹی کے دن وزراء کے ساتھ  کراچی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی، کورنگی  میں کچرے کےڈھیرنظرآئے تو ناراضی کا اظہارکیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ  نے  گارڈن، لسبیلہ، نارتھ کراچی اور ناگن چورنگی میں نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا،ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ میڈیا سے گفتگو میں بولے ہم پر تنقید کرنے والے ہمارا کام دیکھیں،پی ٹی آئی والے لاقانونیت کررہے ہیں ، پیپلزپارٹی نے کسی پر انتقامی کارروائی نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ نے شہر کے نالوں اور صفائی کا جائزہ لیایلولائن کے زیرتعمیر حصوں کا بھی معائنہ کیا ، مراد علی شاہ نے شہیدملت روڈپر بننے والےانڈرپاس کے تعمیراتی  کام کاجائزہ لیا۔ وزیراعلی سندھ نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ، کورنگی ڈھائی نمبر فلائی اوور کا بھی معائنہ کیا ، کورنگی ناصر چمپ کے قریب  کچرے کے ڈھیر نظرآئے تو نارضی کا اظہار کیا۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ ڈی ایم سی  کورنگی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ناظم آباد  سے لیاقت آباد  کی طرف جانے والی سڑک  پر گٹر  کی وجہ سے ٹریفک  کی روانی  متاثر ہونے  پربھی وزیراعلیٰ نےبرہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنرسینٹرل  کو فوری طور پر گٹر کے اطراف سے مٹی  ہٹانے   اور راستہ کلیئر  کرنے کی ہدایت کی۔ صحافیوں  سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بارشیں بہت زیادہ ہونگی تو مسائل ہونگے لیکن انتظامیہ متحرک رہے گی ، وزیراعلی سندھ کا قافلہ ٹریفک جام میں بھی پھنسا۔