Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ کا صفائی مہم کے دوسرے دن کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا صفائی مہم کے دوسرے دن کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
September 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صفائی مہم کے دوسرے دن کے آغاز پر ہی مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کچرا اٹھانے کے کام کا جائزہ لیا ۔ مراد علی شاہ سب سے پہلے لیاری پہنچے جہاں شہریوں کے مسائل سنے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری میں قائم تجاوزات فوری ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اپنے دفتر کے باہر موجود کچرا نظر نہیں آرہا ۔ مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر افسران کو اپنے دفاتر سے خراب گاڑیاں نکالنے کی ہدایت بھی کی ۔ وزیراعلیٰ نے مچھر کالونی کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ کے پی ٹی کی زمین پر سندھ حکومت صفائی کروارہی ہے ۔ مراد علی شاہ نے ہاکس بے روڈ پر پرانی گاڑیاں پارک کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ ڈی ایم سی ویسٹ کو علاقے کی فوری صفائی کی ہدایت کی ۔