Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اجلاس

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اجلاس
September 1, 2019
کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدرات امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں 8 محرم کی رات کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی ۔ مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے انتخابات کے دوران استعمال کیے گئے کیمرے مجالس کیلئے استعمال کیے جائیں گے جبکہ محرم الحرام کے دوران سندھ میں 15 ہزار 971 مجالس میں سے 1408 حساس ترین قرار دی گئی ہیں جبکہ شکارپور، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو میں سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا ۔ آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ سندھ میں 71 ہزار 485 اہلکار فرائض انجام دیں گے جن میں سے کراچی میں 10 ہزار 672 پولیس جوان تعینات کیے جائیں گے اور پاکستان آرمی کی 52 اور ایف سی کی10 کمپنیوں کیلئے بھی درخواست کی گئی ہے ۔ سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کو بتایا کہ 25 ستمبر سے 3 میچز کیلئے سری لنکا کی ٹیم کراچی میں ہوگی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس دوران انتظامات بہترین کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فورسز اور عوام کی وجہ سے انٹرنیشل کرکٹ ہو رہی ہے۔