Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سے شیخ رشید کی وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ سے شیخ رشید کی وفد کے ہمراہ ملاقات
February 3, 2020
کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے  5 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، ملاقات میں سرکلر ریلوے  سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے  کہا کہ  سی پیک کے یو ٹی سی سندھ حکومت، سوویریگن گارنٹی، آر او ڈبلیو کو کے یو ٹی سی کے حوالے کریں ، میں 29 دسمبر 2016ء کو چین گیا تھا، چین  چاروں صوبوں کے ہیڈکوارٹرزمیں سرکلر ریلویز دے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  کے یو ٹی سی اب سندھ کو ٹرانسفر کیا جائے،  اس کے شیئرز 60 فیصد وفاقی حکومت اور 40 فیصد سندھ حکومت کے پاس ہیں،  چین کا وفد مئی میں آرہا ہے،  اپریل میں جے سی سی بیجنگ میں ہوگی،  انکروچمنٹ 40 کلومیٹرز تھی جس میں 38 کلو میٹرز کلیئر ہوگئی ہے۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ  کے یو ٹی سی فارملٹیز پوری کر کے سندھ حکومت کو دینے کیلئے تیار ہیں،  متاثر لوگوں کو ریلوے کی کسی زمین پر گھر بنا کر دینگے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اجلاس میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے ،  کمیٹی میں کمشنر کراچی اور ڈی ایس ریلویز شامل ہوں گے ۔  چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ریلویز پہلے اپنے وفد کے ساتھ اجلاس کرینگے ، دونوں کمیٹیز ایک مہینے میں تمام مسائل حل کرینگی ، اپریل میں سی پیک کے جے سی سی اجلاس سے پہلے معاملات طے کرنے ہیں۔