Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اسپیکر کو مناظرے کا چیلنج ، استعفے لانے کا کہہ دیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اسپیکر کو مناظرے کا چیلنج ، استعفے لانے کا کہہ دیا
January 28, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان حکومت میں اختلافات پھر  بڑھ گئے ، وزیر اعلیٰ جام کمال نے تنقید کرنے پر اسپیکر کو مناظرے کا چیلنج کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان پر بہت الزامات لگائے گئے ، جاوب دوں گا ، 17 ماہ کی کار کردگی کا ریاکرڈ موجود ہے ، اسپیکر  کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں ۔ جام کمال نے کہا کہ اسپیکر استعفیٰ ساتھ لائیں ، میں بھی لاؤں گا ، مناظرہ پورے کوئٹہ کے سامنے ہوگا۔