Thursday, April 18, 2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کو کھلے عام مناظرے کا چیلنج کر دیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کو کھلے عام مناظرے کا چیلنج کر دیا
January 28, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان اختلاف تاحال ختم نہ ہو سکے ۔ جام کمال نے قدوس بزنجو کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ وزیراعلی جام کمال نے ٹویٹ کرتے ہوئے اسپیکر کو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ انہوں نے کہا 17 ماہ کی گارگردگی پر آپ کو قائل نہ کر سکا تو وزیراعلی اور ایم پی اے شپ سے مستعفی ہوجاوں گا لیکن اگر آپ الزامات سچ ثابت نہ کر سکے تو اپنی اسپیکر اور ایم پی شپ کا استعفیٰ بھی ساتھ لیکر آئیے گا۔ وزیراعلی جام کمال اور اسپیکر کے درمیان ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ہاں اہم بیٹھک ہو گی جہاں وزیراعلی جام کمال اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے تحفظات پر صورتحال واضح کریں گے تاہم آج ہونے والی ملاقاتوں میں وزیراعلی جام کمال اور اسپیکر کے درمیان اختلافات ختم امکان ہے۔ دوسری جانب آج بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی موخرکردیا گیا۔