Thursday, April 25, 2024

وزیر اعلیٰ بزدار کا نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ بزدار کا نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس
August 11, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیدیا۔ کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی- انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا- ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔