Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعلیٰ بزدار کا بارشوں کے باعث انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیر اعلیٰ بزدار کا بارشوں کے باعث انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کا حکم
July 20, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تما م ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ واسا حکام اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا، سڑکوں پر پانی نکالنے کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں۔ نکاسی آب کو ٹائم لائن کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔