Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلیٰ بزدار اور چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ بزدار اور چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
June 27, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار  عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال،ورکنگ ریلیشن کے معاملات پربھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات موقع پر عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ یہ اتفاق بھی کیا گیاکہ اِکٹھے تھے، اِکٹھے ہیں اور اکھٹے رہیں گے،عوام کو ریلیف دینے کے مشن میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے ،ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے پراسپیکر چودھری پرویز الہی کی پارلیمانی خدمات کو سراہا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب حکومت  نے مشکل معاشی حالات میں بہتر اور متوازن بجٹ پیش کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔