Monday, May 13, 2024

وزیر اعلیٰ کا فیصل آبادکا اچانک دورہ،کئی افسران معطل کردیے

وزیر اعلیٰ کا فیصل آبادکا اچانک دورہ،کئی افسران معطل کردیے
January 19, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا اور  بیشتر افسران کو معطلی کے پروانے تھما دیے ۔ وزیر اعلیٰٗ ٰ پنجاب سردار عثمان بزدار   پرسنل اسٹاف افسرحیدر علی کی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سید والا پہنچے اور تعزیت کے بعد جڑانوالہ میں دبنگ انٹری ڈالی، دورے کے دوران بیشتر افسروں کو معطلی کے پروانے تھما دیئے،۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جڑانوالہ میں آٹے کے سیل پوائنٹ کا دورہ کیا اور آٹے کی قلت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر جمیل گجر کو معطل کر دیا، وزیر اعلیٰ نے تھانہ سٹی جڑانوالہ کا دورہ کیا، حوالاتیوں سے ملاقات کی اور تو انہوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے جس پر انہوں نے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا تھانہ سٹی جڑانوالہ کی خستہ حال بلڈنگ پر بھی اظہار برہمی، تھانے کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیئرپرائس شاپس  اور ٹی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا  اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمر دراز گوندل کو او ایس ڈی بنا دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا صوبے میں کہیں بھی آٹے کی قلت کی اجازت نہیں، مختلف شہروں کا دورہ کرکے آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیتا رہوں گا۔