Wednesday, May 1, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کے وکیل نیب میں پیش ہو گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کے وکیل نیب میں پیش ہو گئے
May 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کے وکیل نیب میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ میرے موکل پر کوئی الزام نہیں ، نہ ان سے کوئی تفتیش ہو رہی ہے ، نیب کیساتھ ہر قسم کا تعاون کرینگے ۔ عمران علی کے بیرون ملک ہونے کے باعث  اُن کی نمائندگی اُن کے وکیل حمادگیلانی نے کی، حماد علی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاہمیں صرف معلومات کے لئے بلایا گیا ہے۔عمران علی سے کوئی تفتیش نہیں ہو رہی،تفتیش صرف اکرام نوید سے ہو رہی ہے۔ عمران علی کے وکیل نے مزید کہا کہ اکرام نوید اگر ڈیفالٹر ہے تو ہمارے پاس اس کی پراپرٹی ہے ہم اس ضمن میں نیب کی مدد کرسکتے ہیں ، صاف کمپنی کے حوالے سے نیب نے ہم سے کوئی سوال نہیں کیا ۔ نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کیس میں صاف پانی کمپنی بورڈ کے سابق ڈائریکٹررکن پنجاب اسمبلی وحید گل کو9 مئی کو طلب کر لیا۔