Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کی نیب میں پیشی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کی نیب میں پیشی
April 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی نیب میں پیش ہوئے ،عمران علی ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر نیب آفس میں موجود  رہے ۔ علی عمران پر  آمدن سے زائد اثاثہ جات اور صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے  ، نیب ذرائع کے مطابق پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او اکرام نوید نے بھی عمران علی کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں ۔ اکرام نوید کو نیب لاہور نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا۔