Sunday, May 5, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد، صاف پانی کمپنی کے درمیان معاہدہ منظر عام پر آ گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد، صاف پانی کمپنی کے درمیان معاہدہ منظر عام پر آ گیا
May 13, 2018
لاہور (92 نیوز) 92 نیوز وزیر اعلی پنجاب  شہباز شریف کے داماد علی عمران اور صاف پانی کمپنی کے درمیان 2017 میں ہونے والا معاہدہ منظر عام  پر لے آیا ۔ 2017  میں ہونے والے  معاہدے میں ایسی شقیں شامل کی گئیں  جس کی وجہ سے علی عمران کو خاطر خواہ فائدہ پہنچایا گیا۔ معاہدے کے مطابق صاف پانی کمپنی نے علی عمران کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع  ٹاور میں  صرف ایک دفتر 23 لاکھ  سے زائد رقم کے عوض کرایے پر حاصل کیا جبکہ معاہدے میں  دیکھ بھال کے لیے 6 لاکھ 40 ہزار روپے  کی الگ سے ادا کیے جانے کی شق شامل کی گئی۔ معاہدے کے مطابق 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد کی رقم بطور ایڈوانس اور سکیورٹی کے نام پر علی عمران کو ادا کی گئی۔  اور سونے پر سہاگہ یہ کہ معاہدے پر صرف صاف پانی کمپنی کے مرکزی ملزم  اور سابق سی ای او وسیم اجمل کے دستحط موجود ہیں۔ دوسری جانب نیب لاہور نے رائیونڈ جاتی امرا سڑک کی تعمیر کے معاملے پر سابق وزیر اعٖظم نواز شریف کو 20 مئی کو طلب لر لیا ۔