Tuesday, May 21, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
September 13, 2019

 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق شہبازگل نے مختلف تحفظات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان وزیر اعلیٰ کی آخری پریس کانفرنس ان کے گلے پڑ گئی جس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کابینہ کے اراکین کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا۔ چار سے چھ وزرانے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ شہباز گل وزیراعلیٰ کی بجائے ذاتی پروجیکشن پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب بھی اپنے ترجمان سے ناراض تھے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل پر کارکردگی رپورٹس منگوا کر محکموں میں مداخلت کا بھی الزام تھا۔

اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چودھری کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چودھری کو کام نہ کرنے کے الزام پر ہٹایا گیا ہے۔
عون چودھری کی جگہ آصف محمود کو مشیر لگایا جا رہا ہے۔