Friday, March 29, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی گورنر چودھری سرور سے ملاقات ، سیاسی، حکومتی اور دیگر امور پر مشاورت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی گورنر چودھری سرور سے ملاقات ، سیاسی، حکومتی اور دیگر امور پر مشاورت
July 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گورنر چودھری سرور سے ملاقات ہوئی۔  ملاقات میں سیاسی، حکومتی اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اپوزیشن کے حکومت مخالف عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن احتجاج اور انتشار کی سیاست کے بجائے عام انتخابات کا انتظار کرے۔ گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔ گورنر پنجاب نے انسداد کورونا کے لئے مؤثر اقدامات کو سراہا۔ اس کے علاوہ عید ، محرم اور مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی حکمت عملی طے کر لی گئی ۔ انتشار اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ عثمان بزدار سے ارکان قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور رانا قاسم نون نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ارکان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔