Saturday, April 27, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی گراں فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی گراں فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
November 19, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات نہ کرنے پر شدید برہم ہو گئے ، انتظامیہ کو گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ، کہا کہ  باتیں کرنے کا فائدہ نہیں، اشیاء ضروریہ کے نرخ  قابو میں لائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنرز سے ویڈیولنک کانفرنس پر متعلقہ ڈویژن میں اشیاء صرف کے نرخ دریافت کئے ، مہنگائی پر مکمل کنٹرول نہ ہونے پر برہمی کا اظہار  کیا  ، کہا کہ  عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی ، اشیاء ضروریہ اور سبزیوں کے نرخوں میں استحکام کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے، مہنگائی عام آدمی کا مسئلہ ہے ، ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام کو فوری ریلیف ملے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  پرائس کنٹرول کیلئے مؤثرمیکنزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، نیت ٹھیک ہو تو ہر کام ممکن ہو تا ہے، مہنگائی پر قابو کیوں نہیں پایا جا سکتا ، میں خود اشیاء صرف کے نرخ چیک کروں گا ، افسران فیلڈ میں نکلیں، صبح صبح منڈیوں میں جا کر نیلامی عمل کی نگرانی کریں ، پرائس کنٹرول کے طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔