Saturday, April 20, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مون سون سے قبل محکموں کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مون سون سے قبل محکموں کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات
June 21, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مون سون سے قبل متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی اور محکمہ آبپاشی سے جامع پلان بھی طلب کرلیا ، کہا کہ اپوزیشن نے اپنے دور میں عوام کو ریلیف کی بجائے صرف پہنچائی ۔

وزیراعلیٰ نے مون سون سیزن سے قبل متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو ابھی سے مانیٹر کیا جائے اورجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مستند معلومات کا حصول یقینی بنایا جائے اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں اورضروری مشینری و آلات مکمل فنکشنل ہونے چاہئیں ، اب کاغذی کارروائی نہیں چلے گی،پیشگی انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ  کروایا جائے گا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  کورونا وباء نے ہر طبقے کو متاثر کیاعام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ  پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے ، اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید ہےانہوں نے اپنے دور میں عوام کو ریلیف کی بجائےصرف تکلیف پہنچائی ۔ماضی میں صرف خالی نعروں سے بہلایا گیا۔