Friday, May 10, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مزار اقبالؒ پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مزار اقبالؒ پر حاضری ،پھولوں کی چادر چڑھائی
November 9, 2020

لاہور (92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پر حاضری  دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے  عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا ، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی۔

مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے ایک سو تینتالیسویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ وزیراعلیٰ، گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، ڈی جی رینجرز، نیوی اسٹیشن کمانڈر کموڈور اور دیگر نے حاضری دی ۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اور قائد کی سوچ کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزار اقبال پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پرحاضری دی،پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

گورنر پنجاب  نے عظیم مفکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثراب قلمبند کیے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاتمام سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری سے ہی اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

پاک رینجرز کے بعد میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے،نیوی اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نے مزار پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور سربلندی کے لئے دعائیں کی گئیں۔