Monday, May 13, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سینیٹ انتخابات پر پی ٹی آئی اور ق لیگی امیدواروں سے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سینیٹ انتخابات پر پی ٹی آئی اور ق لیگی امیدواروں سے ملاقات
February 23, 2021

لاہور (92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں پی ٹی آئی اور ق لیگی کے امیدواروں سے مشاورت کی گئی ، سینیٹ امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے مختلف لائحہ عمل پر غور اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  سے اعجاز احمد چودھری ، بیرسٹر علی ظفر ، ڈاکٹر زرقا تیمور  ، عون عباس پبی اور ق لیگ کے کامل علی آغا نے سینیٹ الیکشن  سے متعلق مشاورت کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے، اس حوالے سے حکمت عملی طے کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے گروپس بنائے جائیں گے اور امیدواروں کے مابین بہترین کوآرڈی نیشن یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صوبائی وزراء اور معاونین خصوصی کا اجلاس بھی طلب کر لیا، اجلاس میں صوبائی وزراء کو اور معاون خصوصی کو ارکان اسمبلی کے ساتھ رابطے کا مکمل ٹاسک دیا جائے گا ۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد علی نون نے ملاقات کی،ملک امجد علی نون نےعثمان بزدار کو صفائی کے نظام کے بارے میں آگاہ کیا۔