Saturday, May 18, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی بارے اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی بارے اجلاس
February 19, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے ، کم وسائل رکھنے والے افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت، انصاف کارڈ کا اجراء عوامی فلاح و بہبود کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا محروم معیشت افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کردار بہت اہم ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کم وسیلہ طبقات کی براہ راست فلاح و بہبود کے لئے نئے پروگرامز  تشکیل دیے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل سکیورٹی اتھارٹی کے بورڈ کے ارکان کی تعداد جلد  مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت دانش اسکول اتھارٹی کا بھی اجلاس ہوا  ۔ وزیر اعلیٰ نے دانش اسکول اور سینٹر آف ایکسی لینس کے امور میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔