Thursday, March 28, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا‏

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا‏
March 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،  اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا جائے گا  ، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، ہاشم جواں بخت، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان شریک ہوں گے

۔ محمد اختر ملک، رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس بھی شرکت کریں گے ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوں گے ۔

کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔