Tuesday, May 21, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور بینالے 2020 کے انتظامات بارے اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت لاہور بینالے 2020 کے انتظامات بارے اجلاس
January 20, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت  دوسرے لاہور بینالے2020 کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، لاہور بینالے کی افتتاحی تقریب 26 جنوری کو حضوری باغ میں ہو گی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی لاہور بینالے کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور بینالے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، بینالے کی اختتامی تقریب 29 فروری کو شالا مارباغ میں ہو گی ،لاہور بینالے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ ہو گا  ، اس پروگرام میں 40 ممالک کے 88 بین الاقوامی آرٹسٹ حصہ لیں گے۔ دوران اجلاس سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کا مرکز ہے  ، ثقافت اور سیاحت کو معاشی ترقی کے لئے فروغ دینا ہماری ترجیح ہے، لاہور بینالے جیسی تقریب کا پنجاب کے دل لاہور میں انعقاد پاکستان کے سافٹ امیج کواجاگر کرے گا، تقریبات کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  لاہورآنے والے غیر ملکی مہمانوں کی شاندار مہمان نوازی کریں گے  ، پنجاب حکومت اس بڑے ایونٹ کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی ،  ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ایونٹ کے لئے انتظامات خوب سے خوب تر کرنے کی ہدایت کی ۔ سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ  ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی فوکس کیا جائے ، ایونٹ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی آمد کو مد نظر رکھ کر مؤثر ٹریفک پلان مرتب کیا جائے، ٹریفک کے متبادل راستوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ رکھا جائے ۔