Sunday, May 19, 2024

تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بہاولپور میں صوبائی کابینہ کا ‏اجلاس

تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بہاولپور میں صوبائی کابینہ کا ‏اجلاس
December 29, 2018
بہاولپور ( 92 نیوز) پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی کابینہ اجلاس بہاولپور میں منعقد کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ  دی گئی۔ تبدیلی کی لہر جنوبی پنجاب پہنچ گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس بہاولپور میں منعقد کیا۔ کابینہ اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان ،وزیر قانون راجہ بشارت  اور دیگر وزرا نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ خان نے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کابینہ کا آئندہ اجلاس ملتان اور پھر ڈیرہ غازی خان میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔ جنوبی صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور اور 100 روز پلان میں شامل  ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے صوبائی حکومت کو واضح احکامات جاری کر رکھی ہیں  اور بہاولپور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ بہاولپور جیسے  شہر میں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس  اہلیان شہر کے احساس محرومی کو دور کرنے  میں بھرپور مدد کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چھوٹے شہروں کی محرومی ختم کرنے کے مشن پر گامزن ہے  ۔ تحریک انصاف کی بدولت  تاریخ میں پہلی بار بلوچستان جیسے صوبے کا احساس محرومی ختم کیا گیا اور  چیئرمین سینیٹ جیسا اعلیٰ عہدہ بلوچستان کے حصے میں آیا ۔ اس وقت وفاق کے چار بڑے اعلیٰ عہدوں پر ملک کے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے  براجمان ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان  کے شہر کوئٹہ ، صدر مملکت عارف علوی کا تعلق سندھ کے علاقے کراچی ، وزیر اعظم پاکستان کا تعلق پنجاب کے شہر میانوالی جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تعلق  خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور سے ہے ۔