Friday, May 17, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق جائزہ
August 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں  محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ نے مجالس اور جلوسوں کے لئے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ایپکس کمیٹی کے خصوصی  اجلاس میں  کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان ، جی او سی 10 ڈویژن میجرجنرل محمد انیق الرحٰمن ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد عامر مجید اور دیگر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،سردار عثمان بزدار نے کہا مجالس کے دوران ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،فرقہ واریت کے سدباب کیلئے اقدامات کئے جائیں اورمحرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئےفوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں مہنگائی کم کرنا اولین ترجیح ہے،چیلنجز ہیں لیکن تمام مسائل حل کر کے عوام کے پاس جائیں گے،پنجاب بدل رہا ہے اورپنجاب کو ترقی کے عروج پر لے جانا میرا مشن ہے۔