Sunday, May 12, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، آٹے کی قیمت ، طلب و رسد کا جائزہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ، آٹے کی قیمت ، طلب و رسد کا جائزہ
January 16, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں   صوبے میں آٹے و گندم کی قیمت ، طلب ورسد کا جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم کا سرکاری کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی فلور ملز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا ھکم دے دیا ، کہ اکہ کسی فلور مل کو گندم کا کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، خلاف ورزی پر فلور ملز کے خلاف ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ سردار عثمان بزدار نے  صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی  اور  کہا کہ  صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے ، عوام کو مناسب نرخوں پر آٹے کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ، عوام کو آٹے کی دستیابی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے، جس ضلع سے شکایت ملی،  یکشن لیا جائے گا۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  فلور ملز محکمہ خوراک سے جو گندم خرید رہی ہیں، اس کا آٹا ہر صورت مارکیٹ میں آنا چاہئے ، خریدی گئی گندم کی سو فیصد گرائنڈنگ یقینی بنائی جائے ،فلور ملز میں آٹے کی گرائنڈنگ کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے، صوبے میں کسی جگہ بھی آٹے کی قلت نہیں ہونی چاہئے۔